• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کی پہلی کمرشل پرواز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچ گئی ہے۔ 

اسرائیل اور امارات کے جھنڈے لہراتے ہوئے اتحاد ایئرویز کا بوئنگ گرین لائنر 787 مسافر طیارہ ابوظبی سے پرواز کرتے ہوئے پیر کو تل ابیب کے بن گورین بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچا۔

یہ پرواز سعودی فضائی حدود عبور کرتے ہوئے اسرائیل پہنچی۔

ہوائی اڈے پر اسرائیلی حکام نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔ یہ کسی بھی خلیجی ملک سے اسرائیل کے لئے پہلی کمرشل پرواز ہے۔ 


اسرائیلی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ بن گورین ہوائی اڈے سے ابوظبی اور دبئی کے لئے ہفتہ وار 28 پروازیں چلائی جائیں گی، اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ معاہدے پر دستخط منگل کے روز کیے جائیں گے۔ 

معاہدے کے تحت جنوبی اسرائیل کے شہروں اور اس کے علاوہ 10 کارگو پروازیں چلائی جائیں گی۔

امارات اور اسرائیل نے 15 ستمبر کو امن معاہدہ اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین