• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب امارت میں جعلی ویزے اور جعلی نوکریاں دینے والی 10 کمپنیوں کی نشاندہی

کراچی (اسد ابن حسن) متحدہ عرب امارات میں واقع پاکستان قونصل جنرل آفس نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی اور ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز پاکستانی کو مراسلے ارسال کیے ہیں جن میں یو اے ای میں غیر قانونی ملازمین فراہم کرنے اور جعلی ویزے لگانے والی 10کمپنیوں اور پاکستان میں موجود ان کے 13 ایجنٹوں کی نشاندہی کی ہے۔ مذکورہ مراسلے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مسز صولت ثاقب کے دستخط سے جاری کیے گئے ہیں۔ مراسلہ نمبر 1(4)/2019-CWA-1 کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جعلی کمپنیاں پاکستانیوں کو جعلی نوکریوں کے لیٹر اور جعلی ویزے فراہم کرکے بھاری رقوم اینٹھ رہی ہیں۔ مراسلے میں دونوں ڈائریکٹر جنرلوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری کارروائی کا آغاز کریں اور حتمی رپورٹ قونصلیٹ کو بھیجیں۔

تازہ ترین