• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن کیلئے کورونا وائرس اضافی بوجھ ہے، جرمن انٹیگریشن کمشنر

برلن (این این آئی )جرمن انٹیگریشن کمشنر نے تارکین وطن پر کورونا وائرس کی وبا کے پڑنے والے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے اس حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں اس کا کوئی حل نکل سکے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں سماجی انضمام سے متعلق ادارہ، محکمہ انٹیگریشن، کی کمشنر اینیٹ وڈمین ماوز نے اپنے ایک بیان میں پناہ کے متلاشی افراد اور تارکین وطن پر کورونا وائرس کی وبا کے اثرات اور معاشی بحران سے دوچار ہونے جیسے سنگین مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔محکمے کی کمشنر نے ایک بیان میں کہاکہ تارکین وطن اکثر و بیشتر پرچون کی دوکانوں، لاجیسٹک اور ہوسپیٹالٹی جیسی صنعتوں میں کام کرتے ہیں جو وبائی امراض کے دوران معاشی بحران سے خاص طور پر متاثر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان صنعتوں میں ان کے لیے جہاں کام کرنے کا ماحول بہت دشوار ہوتا ہے وہیں وبا کی وجہ سے روزگار کے مواقع بھی بہت کم ہوتے جا رہے ہیں۔ وڈمین مازکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باوجود ہمیں ایسے افراد کے انٹیگریشن کے لیے ہونی والی کوششوں کو پوری طرح سے جاری رکھنے ضرورت ہے۔
تازہ ترین