• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر محمود حسین کے بھائی محمد پرویز وفات پا گئے

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن بارو کے ایگزیکٹو کونسلر محمود حسین کے بھائی محمد پرویز گزشتہ روز وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی امامت میں ادا کر کے انہیں لوٹن کے مقامی قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم ایک نیک سیرت انسان تھے اور کمیونٹی کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ کونسلرز اور کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے وفات پر تعزیت کی ہے اور اس صدمہ پر مرحوم کےخاندان کےجملہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین