• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان علماءکونسل کا ماہ ربیع الاول میں ماہ رحمۃ للعالمین ؐ کے عنوان سے اجتماعات کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان علماءکونسل نے ملک بھر میں ماہ ربیع الاول میں ماہ رحمۃ اللعالمین ؐ کے عنوان پر اجتماعات کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہ ربیع الاول میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں وحدت ، رواداری ، مذہبی ہم آہنگی ، اسلام میں خواتین کے حقوق ، وطن سے محبت ، بدلتے موسم کی تبدیلیوں کے موضوع پر خطبات جمعہ ہوں گے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماءکونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماءو مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر مولانا نعمان حاشر ، مولانا ابو بکر صابری ، مولانا محمد شفیع قاسمی ،مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا عمار نذیر بلوچ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا نائب خان ، مولانا شہزاد احمد ، مولانا حفیظ الرحمن ، مولانا الیاس مسلم اور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین