کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر سندھ حکومت اعلیٰ سطح کی انکوائری کرائیگی، کیپٹن صفدرکی گرفتاری کا سارا کھیل وفاقی حکومت کی ایما پر ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا سخت نوٹس لیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاکہ مزار قائد پر حاضری کے دوران جو واقع پیش آیا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کیس داخل کرنے کیلئے الگ الگ پولیس کو درخواستیں دیں تاہم پولیس نے درخواستوں کو غیرقانونی قرار دیکر خارج کردیا۔