• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعت خوانی کا مقابلہ آج اسکائوٹس ہیڈ کوارٹر میں ہو گا

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)حکومت بلوچستان اور وزارت حج اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام مقابلہ نعت خوانی آج اسکائوٹس ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہو گا جس میں کوئٹہ ڈویژن کے پندرہ سال سے کم عمر کے بچے بچیاں اور پندرہ سال سے 25سال تک کے مرد اور خواتین حصہ لے سکتے ہیں مقابلہ میں شرکت نعت خواہوں کو ہدیت کی گئی ہے کہ وہ آج صبح دس بجے تک اسکائوٹس ہیڈ کوارٹر حالی روڈ پر پہنچ جائے اس مقابلہ نعت کے مصنفین شہزاد عالم، چیف جج) شیخ عبدالغنی چشتی اور محمد اعظم چشتی ہونگے چیف آرگنائزر ایڈیشنل کمشنر (جنرل)ثاقب کاکڑ اور مہمان خصوصی ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر ریٹائرڈ اونگزیب بادینی ہونگے واضح رہے کہ یہ مقابلے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہونے تھے چند ناگزیر وجوہات کے باعث اسکائوٹس ہیڈ کوارٹر میں منتقل کئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین