• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری و متوازن اشیاء کی فراہمی‘ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مہم جاری

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اسکولوں و انٹر کالجز میں حفظان صحت کو یقینی بنانے اور بچوں کو کینٹین میں معیاری و متوازن کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کے لئے خصوصی آگاہی مہم جاری ہے ،اس سلسلے میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نےمختلف تعلیمی اداروں میں جاکر سربراہان و منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں حفاظتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کینٹین کے مینیو میں ناقص و مضر صحت مشروبات شامل نہ کرنے ، ان کی جگہ صحت بخش مشروبات اور دیگر غذائی اشیاء بچوں کو فروخت کرنے کی ہدایت کی ۔بی ایف اے ٹیموں نے تعلیمی اداروں کے متعلقہ حکام کو متنبہ کیا کہ چونکہ سافٹ ڈرنکس اور جنک فوڈ بچوں کی صحت پر نہایت خطرناک اثرات مرتب کرتے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے انکی تعلیمی اداروں میں خریدوفروخت پر پابندی عائد کر رکھی لہٰذا مذکورہ ممنوعہ مصنوعات کی کینٹین میں خرید و فروخت کی ہرگز اجازت نہ دی جائے تاکہ ہماری نئی نسل کو متعدی بیماریوں اور ان کی صحت کو لاحق ممکنہ خطرات سے بچایا جا سکے۔بی ایف اے حکام نے مذکورہ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور دیگر منتظمین کی اس حوالے سے رہنمائی کے لئے بی ایف اے کی وضع کردہ ایس اوپیز اور ممنوعہ قرار دی گئیں غذائی مصنوعات کی فہرست بھی فراہم کی جبکہ اس حوالے سے انہیں تفصیلاً آگاہ بھی کیا گیا۔مزید برآں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اداروں کی کینٹین و کیفے ٹیریاز کا بھی معائنہ کیا اور بچوں کو فروخت کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کا معیار و صفائی کے انتظامات چیک کئے۔
تازہ ترین