کوئٹہ(آن لائن)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹرربابہ بلیدی نے کوئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ملک کے پہلے ائیر پورٹ بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم کا افتتاح کردیا ۔پیر کو پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے نیوٹریشن پروگرام کے تحت قائم بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم کا افتتاح کیاجو ملک کے پہلے ائیر پورٹ بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہاکہ محکمہ صحت کے نیوٹریشن پروگرام کے تحت کچہری ، صوبائی اسمبلی اور ائیر پورٹ پر بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم قائم کئے گئے ہیں صوبائی دارالحکومت کے 25 سے 30 مقامات پر بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم قائم کئے جائیں گے، غیر معمولی رش والے عوامی مقامات پر بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ رومز تمام خواتین کو سہولت کی فراہمی کے لیے قائم کئے جاررہے ہیںبے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ رومز کے قیام کا مقصد بہتر ماحول میں بریسٹ فیڈنگ کا فروغ اور خواتین کو نماز و دیگر سہولیات کی فراہمی ہے ، کوئٹہ کے بعد بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم پورے صوبے میں قائم کریں گے .