آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ربیع الثانی 1442ھ 28؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی،قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے، مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق چوک کمہارانوالہ میں محمد عثمان سے ڈاکو نے نقدی 70ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے میں ڈاکٹر شبیر حسین کے ہسپتال سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی 3 لاکھ لےگئے، مہے والا چوک سے حافظ محمد اسماعیل، مظہر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 30 ہزار نقدی چھین لی، مزاحمت پر مظہر کو زخمی کرکے فرار ہوگئے، وائی بلاک میں عمران احمد سے دو نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر نقدی 3 لاکھ 70ہزار لےگئے، حاجی بلاک میں محمدنواز کے گھر سے نقدی و سونا، حامد پور کنورہ غلام حسین کےگھر سے مویشی، نادرا آباد پھاٹک حامد رضا اور  تھانہ گلگشت کے علاقے محمد ریاض کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عبدالرزاق کے رقبہ سے ٹرانسفارمر، وسیم اختر کی موٹرسائیکل، محمد عمران کےگھر سے کپڑے ودیگر سامان جبکہ عبدالرشید کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات چوری ہوگئے۔

ملتان سے مزید