اولمپئین اصلاح الدین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے سندھ حکومت کی گرانٹ کی واپس طلب کرنے کے بعد ڈی ایم سی سینٹرل نے بھی ہاکی گراونڈ واپس مانگ لیا ہے، ڈائریکٹر کلچرل اینڈ اسپورٹس اینڈ ریکریشن نے اپنے جاری کردہ نوٹس میں نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں قائم ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی گراؤنڈ ڈی ایم سی کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے سابق کپتان اصلاح الدین صدیقی نے کہا کہ ہم نے ڈی ایم سی سینٹرل کی جانب سے ملنے والے نوٹس کا جواب دے دیا، ہمارا کہنا ہے کہ اکیڈمی کو ملنے والی زمین حکومت سندھ کے محکمہ کھیل کی جانب سے نوٹیفائیڈ ہے، میں ہاکی اکیڈمی کا چیئرمین ہوں جب کہ بورڈ میں کئی اولمپیینز بھی شامل ہیں، ہم اکیڈمی چلانے کے لیے بچوں سے کوئی پیسہ وصول نہیں کرتے، ہم اکیڈمی کے ذریعے ہاکی کی خدمت کر رہے ہیں۔
رجسٹرڈ 250 بچوں میں سے روزانہ سو کے لگ تربیت پانے کے لیے اکیڈمی آتے ہیں، ڈی ایم سی سینٹرل کو اس حوالے سے مزید معلومات کرنی ہو تو وہ سندھ حکومت کے محکمہ کھیل سے رابطہ کرے۔ڈومیسٹک ہاکی کا پریمیئر ایونٹ66ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ 3 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی،وینو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،جو ٹیمیں اس ایونٹ میں حصہ لینگی ان میںنیشنل بینک آف پاکستان،سوئی سدرن گیس کمپنی،پاکستان واپڈا،پاک آر می،پی آئی اے ،پاکستان نیوی،پورٹ قاسم شامل ہیں۔پاکستان ہا کی فیڈریشن کے صدر بريگيڈيئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دنیاکے بہترین کوچز ہیں جو پاکستان کو جيت کی راہ پر گامزن کرسکتے ہيں البتہ انٹرنيشنل ہا کی بدل چکی ہے جہاں کھلاڑيوں کو صلاحيتوں کے ساتھ ساتھ اپنی فزيکل اسٹرينتھ سے ب بھیخود کو منوانا پڑتا ہے۔
ہم جلد اپنے کوچز کو انٹرنيشنل ٹريننگ کرواکر پوري دنیا میں پاکستانی کوچز کو بھجوائيں گے تاکہ دنيا ميں ہمارے سابق پليئرز بطور کوچز خود کو منواسکيں۔
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے پاکستان کے فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹرز کی سپورٹ کے لئے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ اس اقدام کے تحت یہ ادارہ پاکستان کے فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹرز کرکٹرز کی بہتری کے لئے پی ڈی سی اے کو معاونت فراہم کرے گا۔
کراچی میں چیئرمین سیفجناب آفریدی اور سیکریٹری امیرالدین انصاری نے پی ڈی سی اے کی جانب سےایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر سیکریٹری امیرالدین انصاری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیچنڈری کپتان شاہد آفریدی کو اپنے ادارے کا چیئر مین بنانے کا اعلان کیا، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے رکن ،سابق سنیئر نائب صدر اور قومی ہاکی کھلاڑی اور کوچ عدنان اشرف کے بھائی عارف اشرف امریکا میں انتقال کر گئے، وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے، ان کو امریکا میں ہی سپرد خاک کیا گیا، مرحوم کے انتقال پر کراچی ہاکی کے سکریٹری سید حیدر حسین،رائو جاوید اقبال،زاہد شہاب اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا پہلا مر حلہ ایبٹ آباد میں ختم ہوگیا۔
تین ہفتے جاری رہنے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی گئی، ہیڈ کوچ دانش کلیم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس میں خاصی بہتری آئی ہے جو تسلی بخش ہے، انہوں نے بتایا کہ قومی ہاکی ایونٹ کے بعد جو3نومبر سے لاہور میں ہونے کا امکان ہے اس کے بعد 16نومبر سے کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز لاہور میں ہوگا۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر انٹ نیشنل اولمپکس ٹیبل ٹینس فیڈریشن اور میزبان پر تگال ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے رواں سال نومبر میں ہونے والی عالمی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے، شیڈول کے مطابق ایونٹ 29نومبر سے6دسمبر تک کھیلا جانا ہے۔روسی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، گول کیپر کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد احتیاطی طور پر تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔
روسی ٹیم کے گول کیپر گیلرمے ماریناٹو اور دفاعی کھلاڑی زہکیہ کورونا ٹیسٹوں کے بعد وائرس میں مبتلا پائے گئے تھے، جس کے پیش نظر انتطامیہ نے تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا،میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان نے کہاکہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہتر اقدام ہے نہ صرف ذہنی و جسمانی نشو نماء بلکہ ایک صحت مند معاشرے کے قیام میں بھی مدد گار اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا موثر ذریعہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کے چیف کوارڈینٹر غلام محمد خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں فیسٹیول چیئر مین میڈیا کمیٹی محمد ارشد ، اعجاز احمد قریشی شامل تھے۔