وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کیخلاف آواز بلند کی ہے۔
شنیرا کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پورے پاکستان میں عام جگہوں پر جنسی استحصال ہو رہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’اگر آپ عوام میں ہیں اور کوئی آپ کو غیر موزوں طور پر چھوتا ہے تو آپ کو اس کا بھرپور جواب دینے کی ہمت ہونی چاہیئے۔‘
شنیرا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اگر آپ اس قسم کے سلوک کا شکار ہوں تو میں آپ کو اجازت دیتی ہوں کہ آپ اس کی طرف انگلی سے تنبیہ کر تے ہوئے زور سے چیخیں اور کہیں کہ مجھے ہاتھ مت لگاؤ۔‘
انہوں نے ہیش ٹیگ ’پاکستان بچوں سے بدسلوکی کے خلاف ہے‘ کا بھی استعمال کیا۔