• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹ اینڈ کلیکشن آپریشن اور کلین کراچی و آگاہی مہم کا افتتاح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سعید غنی نے ضلع غربی میں فرنٹ اینڈ کلیکشن آپریشن اور کلین کراچی و آگاہی مہم کا افتتاح کر دیا سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں آج 20 اکتوبر سے صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہےاس موقع پر انکے ہمراہ ایڈمنسٹریٹرکراچی افتخار شلوانی، کمشنر کراچی سہیل راجپوت، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم شاہ، کرنل غیور ملیر ہیڈ کوارٹر، ایم ڈی سالڈ ویسٹ زبیر چنہ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق نظامانی، ڈی سی سلیم اللہ، ایم پی اے لیاقت آستانی موجود تھےانہوں نے کہا کہ ضلعی بلدیات کی کونسل کی منظوری کے بعد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے صفائی کے کام کا آغاز کیااورمزید بہتری کی طرف گامزن ہےضلع غربی میں معاہدے کے مطابق کام نہ کرنے کی وجہ سے چائنیز کمپنی کو کام کرنے سے روک دیا گیا تھا جبکہ اب چائنیز کمپنی کی یقین دہانی پر دوبارہ فرنٹ اینڈ کلیکشن آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ایم ڈی زبیر چنہ نے پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تازہ ترین