اسلام آباد (این این آئی) نیب احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس دائر نہ کر سکا۔نیب نے احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کو آج تک ریفرنس کی مہلت دے رکھی تھی۔ نیب کے تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کراتے ہوئے موقف اپنایا کہ پری ایگزیکٹو بورڈ میں ریفرنس پیش ہوا تھا، ابھی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ سے منظوری باقی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی۔