• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعت خواں محبوب ہمدانی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی



معروف ثنا خواں محبوب احمد ہمدانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

معروف نعت خواں محبوب ہمدانی لاہور میں انتقال کر گئے، وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

مرحوم محبوب ہمدانی ہاکی کے سابق اولمپیئن خواجہ جنید کے ماموں تھے۔

محبوب ہمدانی نے متعدد معروف نعتیں پڑھیں جو آج بھی اہلِ ایمان کے دلوں میں تازہ ہیں۔

محبوب ہمدانی مرحوم نے اپنے منفرد انداز اور دل کو چھو جانے والی آواز کے باعث نعت خوانی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

مرحوم محبوب ہمدانی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اتفاق اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔


ان کے پرستاروں کا کہنا تھا کہ محموب ہمدانی کا خلاء پر نہیں کیا جا سکتا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق محبوب ہمدانی مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر جامع مسجد ایوبیہ مارکیٹ نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین