• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باسمتی چاول کی رجسٹریشن: پاکستان، بھارتی درخواست کو یورپی یونین میں چیلنج کرے گا

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان باسمتی چاول سے متعلق بھارتی درخواست کو یورپی یونین میں چیلنج کرے گا، یورپی یونین میں باسمتی چاول کی رجسٹریشن کی بھارتی درخواست پر خدشات ہیں۔

ایک بیان میں مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ بھارت نے یورپی یونین میں ’باسمتی چاول‘ کی رجسٹریشن کے لیے درخواست دی ہے۔ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے، باسمتی چاول پاکستان کی جغرافیائی مصنوعات کے تحت رجسٹرڈ ہوں گے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان بھارتی درخواست کے خلاف دسمبر کے پہلے ہفتے میں اختلافی نوٹ داخل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا موقف غلط ہے، باسمتی چاول صرف بھارت میں پیدا نہیں ہوتا، سب سے اعلیٰ کوالٹی کا باسمتی چاول پاکستان میں پیدا ہوتا ہے۔

تازہ ترین