امریکا کی حکومت نے مارکیٹ میں سرچ انجن گوگل کی اجارہ داری کے خلاف مقدمہ دائر کردیا، گوگل نے حکومتی اقدام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف اور امریکا کی گیارہ ریاستوں نے گوگل پر مارکیٹ میں حریفوں کو نیچا دکھانے کے لیے اجارہ داری قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
نیویارک سمیت امریکا کی سات اور ریاستوں میں بھی گوگل کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مستقبل قریب میں یہ سات ریاستیں بھی گوگل کے خلاف مقدمے میں فریق بن سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ گوگل کی سال 2019ء کی کمائی 162 ارب ڈالر رہی ہے۔
امریکی حکومت کے اس اقدام پر گوگل کا کہنا ہے کہ مقدمہ بے بنیاد ہے، صارفین اپنی مرضی سے گوگل کا انتخاب کرتے ہیں۔