• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل سرچ میں نیا مصنوعی ذہانت ٹول شامل کرنے کا اعلان

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کے سرچ میں نئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس  کے ٹول کو جلد شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سرچ انجن میں یہ نئی تبدیلی اگلے چند ماہ یا ہفتوں میں تمام صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

گوگل کے مطابق سرچ انجن میں جلد شامل ہونے والی یہ نئی تبدیلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) اور مشین لرننگ تکنیک کے ذریعے کام کرے گا جس سے صارفین کو کچھ بھی سرچ کرنے پر پہلے سے بہتر نتائج ملیں گے۔

سب سے خاص بات یہ ہے کہ اب گوگل پر آپ جتنی بھی غلط اسپیلنگ لکھیں گے تو اس کے باوجود بھی یہ آپ کو درست نتائج فراہم کرے گا۔

گوگل کا دعویٰ ہے کہ یہ تبدیلی اس ماہ کے آخر میں سرچ انجن میں شامل کر لی جائے گی جس سے صارفین کو ایک سرچ کے بعد 3 ملی سیکنڈ میں نتائج مل سکیں گے جب کہ غلط اسپیلنگ کے باوجود بھی صارفین کو بہتر نتائج ملیں گے۔

تازہ ترین