• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلال آباد بھگدڑ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں، وزیراعظم عمران خان



وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جلال آباد میں پاکستانی ویزا کے حصول کے خواہاں افغان شہریوں کی بھگدڑ سے اموات پر گہرا دکھ پہنچا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے گیارہ افغان خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تازہ ترین