• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعت کاروں کے وفد کی حافظ نعیم سے ملاقات، ریفرنڈم کا خیر مقدم

کراچی(اسٹاف رپورٹر )آبادکے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی کی قیادت میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ صنعت کاروں کے وفد نے جماعت اسلامی کے تحت ”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں شہربھر میں ہونے والا ”کراچی ریفرنڈم“ کے حوالے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ادار ہ نورحق میں ملاقات کی اورریفرنڈم کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ محسن شیخانی اور دیگرعہدیداران نے بیلٹ پیپر کاسٹ کیا۔وفدمیں چیئرمین آباد فیاض عالم،سینئر وائس چیئرمین خواجہ ایوب،دانش رؤف، ندیم جیوا،اشرف حمید مودودی ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر محسن شیخانی اور دیگر نے جماعت اسلامی کی ”حقوق کراچی تحریک“کو سراہا اور کہاکہ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین