اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے شہریوں کیلئے مفت ماسک کی دستیابی یقینی بنانےکی سفارش کر دی۔ بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قومی صحت کا اجلاس سکندر میندھرو کی زیرصدارت ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزارت صحت حکام کیساتھ اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے سیکرٹری قومی صحت کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔ رکن کمیٹی شفیق ترین نے کہا کہ وزارت صحت میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، نئےپاکستان میں وزارت صحت کےمسائل پرانےہیں، وزارت صحت میں سینئر عہدوں پر جونیئرز تعینات ہیں حکومت کوشعبہ صحت سےکوئی دلچپسی نہیں۔