• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کا منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کا منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف، اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکار شاہد نیازی سمیت 3 افراد گرفتار۔ پولیس نے شان اور عاطف نامی افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں حراست میں لیا جس پر ملزمان نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکار سے منشیات خریدنے کا انکشاف کیا، اے این ایف کے اہلکار شاہد نیازی کو بذریعہ فون کال ایک کلو منشیات کے ساتھ بلوایا گیا شاہد نیازی کے آنے پر اسے بھی حراست میں لے لیا گیا، ملزم کیخلاف کوتوالی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا، عدالت نے ملزم کو پولیس استدعا پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین