لاہور( جنگ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی تقدیر بدل کر رہیں گے، آئینی حقوق کا وعدہ پورا کرنے کے لیے عوام کی مدد چاہیے، تاریخی مہنگائی صرف پیپلز پارٹی سنبھال سکتی ہے۔اسکردو آمد پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ وہ اسکردو میں صرف انتخابی مہم کےلیے نہیں آئے بلکہ اپنا وعدہ پورا کرنے یہاں آئے ہیں۔بلاول کاکہنا تھاکہ گلگت بلتستان کی عوام میری مدد کریں میں شہید محترمہ کے وعدے پورے کروں گا، آئینی حقوق کا وعدہ پورا کرنےکےلیے آپ کی مدد چاہیے، گلگت بلتستان کی عوام جس تاریخی معاشی بحران، بے روزگاری اور مہنگائی کا سامنا کررہی ہے، اس بحران سے پاکستان پیپلز پارٹی ہی نجات دلا سکتی ہے۔