• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات، 23حلقوں سے 330 امیدوار حتمی لسٹیں اور انتخابی نشان جاری

گلگت (اے پی پی) گلگت بلتستان انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ گزر جانے اور انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد 23جنرل نشستوں کیلئے 23حلقوں سے 330 امیدوار میدان میں رہ گئے،حتمی لسٹیں اور انتخابی نشان جاری کردئے گئے، حلقہ تین میں جعفر شاہ کی رحلت کی وجہ سے شیڈول تبدیل ، خواتین کی 6 اور ٹیکنو کریٹ کی تین نشستوں کیلئےترجیحی لسٹ بھی جاری جبکہ گلگت حلقہ تین میں سید جعفر شاہ کی رحلت کے بعد شیڈول کو تبدیل کیا گیا تھا جہاں22 نومبر کو انتخابات ہوں گے، اس حلقے میں فائنل امیدواروں کی تعداد 25 حلقہ 2 سے 26 امیدوارمیدان میں ہیں۔ نگر حلقہ ایک سے 17 ، حلقہ دو سے 26امیدوار، ہنزہ میں 15امیدوار جبکہ سکردو حلقہ ایک میں 6، حلقہ دو میں 9، حلقہ تین میں 4 اور حلقہ چار میں 11امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔

تازہ ترین