• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے واقعے پر وزیراعظم نے بیان نہیں دیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کراچی واقعہ پر وزیر اعظم عمران خان کی خاموشی پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی ہوتی تو وزیراعظم خود وزیراعلیٰ سے پوچھتا، وزیراعظم پورے معاملے میں غائب ہیں ، آئی جی سندھ کے ساتھ کیا ہوا وقت بتائیگا ، وفاقی وزرا کراچی معاملہ کو سپورٹ کررہے ہیں، آیا ان کے گھر پر ایسے ہو تو وہ سپورٹ کرینگے، یہ وفاق اور صوبے کے درمیان ٹکرائو اور آئین توڑنے کی بات ہے، انتشار پیدا کرنے کی بات ہے،سندھ پولیس کے افسران نے جو اصولی موقف اپنایا انکی حمایت کرتے ہیں، ہمیں اداروں پر بھروسہ ہے سارے معاملہ کی درست تحقیقات ہونگی، پی ڈی ایم احتجاج جاری رہے گااور ملک کو اس گھٹیا سوچ رکھنے والوں سے نجات دلائیں گے، سندھ اور بلوچستان کے جزیرے وفاق کو ہضم نہیں کرنے دیں گے،اگر بلاول جلسے میں نہ پہنچ سکے تو ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی ، راجہ پرویز اشرف ، سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آئی جی سندھ کے ساتھ کیا ہوا، وقت بتائے گا، پرچہ کا درج ہونا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے فوج کو اس میں ملوث کردیا، آرمی چیف مصالحت کی کوشش کررہے ہیں، پھر فوج کو ملک کی سیاست میں ملوث کردیا۔نائب صدر پی ڈی ایم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ایسا واقعہ ہوا اور اسکے باوجود وزیر اعظم یا وفاقی حکومت کی طرف سے ذمہ دارانہ بیان نہیں آیا۔

تازہ ترین