• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس لینڈ: وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے


آئس لینڈ کی وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکب دوتریس آن لائن انٹرویو دے رہی تھی اس دوران اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے در و دیوار لرز اٹھے تاہم وزیراعظم نے خوفزدہ ہونے کے بجائے اپنا انٹرویو مکمل کیا۔

زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جنوب مغربی علاقے ہافنار فجودر میں تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’اوہ میرے خدا زلزلہ آیا ہے‘ کوئی بات نہیں یہ آئس لینڈ ہے یہاں ایسا ہوتا رہتا ہے، اس کے بعد وزیراعظم نے اپنی گفتگو جاری رکھی اور سوالات کے جوابات دیے۔

انٹرویو کے بعد وزیراعظم کیٹرین نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں اور وزیراعظم ہاؤس میں انٹرویو کے دوران انہیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

تازہ ترین