• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ سب کے پیار کا بےحد شکریہ : ثنا اور عمیر

گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی ثنا جاوید اور عمیر جسوال مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کے مشکور ہیں۔

انہوں نے شادی کے بعد لی گئی اپنی ایک حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور سب کو علیحدہ علیحدہ جواب نہ دینے پر معذرت بھی کی۔


سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں اور گرمجوشی کا شکریہ، ہمیں مستقبل میں بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

دونوں کی جانب سے مشترکہ شیئر کئے گئے پیغام میں جوڑی نے لکھا کہ ’آپ سب کے پیغامات ہمارے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ہم تمام لوگوں کو علیحدہ جواب دیں تاہم یہ ممکن نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

شوبز جوڑی کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا تھا۔

ملک بھر کی دیگر مشہور و معروف شخصیات بھی ثنا اور عمیر کو شادی کی مبارکباد دینے میں پیش پیش ہیں، اپنے پیغامات میں جوڑی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکار فیروز خان، بلال عباس خان، کومل عزیز خان، منشا پاشا، ایمن خان، سارہ خان، فلک شبیر، نیلم منیر، مومل شیخ، منال خان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، اداکار عمران اشرف اعوان، ماڈل او اداکارہ صدر کنول اور دیگر شامل رہے۔

ثنا جاوید کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے ڈرامہ خانی، رسوائی، زرا یاد کر جیسے بہترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

دوسری جانب عمیر جسوال پاکستان کے جانے مانے گلوکار ہیں، وہ اپنے میوزک کیریئر میں کئی کنسرٹس کے ساتھ ساتھ کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں۔

تازہ ترین