• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی


حکومت سندھ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی کراچی میں گرفتاری اور اس سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر سعید غنی ہونگے، جبکہ کمیٹی 30 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔


نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ناصر شاہ، سردار شاہ، اویس قادر شاہ اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سندھ حکومت کی قائم کردہ کمیٹی پولیس کی سینئر قیادت کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی بھی تحقیقات کرے گی۔

تازہ ترین