• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب منصور کے ساتھ کام کرنا میرے لئے اعزاز ہے، مایا علی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ مایا علی نے بتایا کہ شعیب منصور کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔فلم میں مایا علی کے ساتھ معروف اداکار عماد عرفانی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ فلم کی کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہوگی۔مایا علی نے فلم کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے شعیب منصور کی فلم کا حصہ بننے پر بے انتہا خوشی محسوس ہورہی ہے۔ مایا علی نے کہا احسن رحیم اور عاصم رضا جیسے نامور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب میں تیسری فلم شعیب منصور کے ساتھ کررہی ہوں۔مایا علی نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بہت خوبصورت کردار ہے۔انہوں ے کہا ایسا کردار میں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی ادا نہیں کیا۔مایا علی نے نے شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ مجھے معلوم ہے میں ان سے بہت کچھ سیکھوں گی۔ مایا علی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا انہیں یقین ہے کہ فلم بہت اچھی ثابت ہوگی۔مایا علی نے فلم سے متعلق مزید بتاتے ہوئے کہا اس فلم کی سب سے دلچسپ بات اس کا نام ہے لیکن فی الحال وہ فلم کا نام نہیں بتاسکتیں۔تاہم انہوں نے فلم کے نام کا مخفف بتاتے ہوئے کہا کہ فلم کانام ’’اے بی جی‘‘ ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ شعیب منصور کی ہر فلم میں لوگوں کے لیے ایک سماجی پیغام ہوتا ہے تو کیا ان کی اگلی فلم میں بھی کوئی سماجی پیغام ہوگا اس سوال کے جواب میں بھی مایا علی نے فی الحال کچھ نہیں بتایا اور صرف اتنا کہا کہ فلم کا اسکرپٹ بہت اچھا ہے۔

تازہ ترین