آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ریتک روشن کی والدہ پنکی کا سالگرہ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ اور ٹی وی کے فنکاروں کو متاثر کرنےکے بعد ریتک روشن کی والدہ پنکی روشن کورونا پازیٹیو پائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے جسم میں وائرس بارڈر لائن پر ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے امید کا اظہارکیا ہے کہ جلد ہی ان کے آئندہ ٹیسٹ کی رپورٹ نگیٹیو آجائے گی۔

ریتک روشن کی والدہ پنکی روشن کی سالگرہ پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی،اور انہوں نے شیئر کیا کہ ان کی فیملی کے اراکین برتھ ڈے منانے کی تیاری کر رہے تھے، لیکن اس سے پہلے ان کی فیملی کو ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع تھی اور انہیں پتہ تھا کہ وہ سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔

پنکی روشن نے خود کے کووڈ-19 پازیٹیو ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’ہر 20 دن میں ہم سبھی احتیاط کے طور پر جانچ کرا رہے ہیں۔ اس میں ہماری فیملی کے سبھی اراکین اور ملازم شامل ہیں۔ اس بار، تقریباً ایک ہفتے پہلے میں نے اپنی کووڈ-19 کی جانچ کرائی تھی، جو کورونا پازیٹیو آئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مجھ میں اس بیماری کی کوئی علامت نہیں ہے۔

دل لگی سے مزید