آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میتھیو مکینائے کے اپنی سوانح حیات ’گرین لائٹس‘ میں حیران کن انکشافات

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکار 50 سالہ میتھیو مکینائے نے اپنی سوانح حیات میں کئی حیران کن انکشافات کرکے مداحوں اور شوبز شخصیات کو پریشان کردیا۔ شوبز ویب سائٹ کے مطابق میتھیو مکینائے نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی سوانح حیات ’’گرین لائٹس ‘‘میں انکشاف کیا کہ انہیں نہ صرف نوجوانی میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا بلکہ انہیں جسمانی تعلقات استوار کرنے کے لیے بھی بلیک میل کیا گیا۔میتھیو مکینائے نے سوانح حیات ʼ’گرین لائٹس‘‘ میں لکھا کہ جب ان کی عمر محض 15سال تھی تو انہیں جسمانی تعلقات استوار کرنے کے لیے بلیک میل کیا گیا اور وہ اتنی کم عمری میں شادی سے قبل جنسی تعلقات کے لیے تیار نہیں تھے۔میتھیو مکینائے نے یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ انہیں کس نے بلیک میل کیا؟اپنی سوانح حیات میں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اداکاری کے ابتدائی دنوں میں جب ان کی عمر محض 18 برس تھی، اس وقت ایک مرد اداکار نے انہیں شوٹنگ کے دوران وین میں استحصال کا نشانہ بنایا۔آسکر ایوارڈ

یافتہ اداکار نے اپنی کتاب میں لکھا کہ اگرچہ انہیں کم عمری میں استحصال کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی زندگی مشکلات اور مسائل سے بھری پڑی ہے تاہم اس کے باوجود انہوں نے خود کو کبھی جنسی استحصال کا شکار شخص نہیں سمجھا۔اسی حوالے سے یو ایس میگزین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میتھیو مکینائے نے اپنی سوانح حیات میں نہ صرف اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ذکر کیا بلکہ انہوں نے اپنے والدین کے حوالے سے بھی دلچسپ باتیں لکھی ہیں۔میتھیو مکینائے نے اپنی کتاب میں لکھا کہ والدین کے درمیان دو مرتبہ طلاق ہوچکی تھی اور انہوں نے تین مرتبہ ایک دوسرے سے شادی کی۔اداکار کے مطابق ان کے والدین کے درمیان ہمیشہ تلخ کلامی اور جھگڑا ہوتا رہتا تھا، بعض مرتبہ دونوں کے درمیان رات دیر گئے رومانس کرنے کے فوری بعد ہاتھا پائی ہوجاتی اور ایک مرتبہ تو ان کی والدہ نے ان کے والد کی ناک توڑ دی تھی۔

دل لگی سے مزید