آپ آف لائن ہیں
بدھ16؍ربیع الثانی 1442ھ2؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جزائر پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دیں گے، اختر مینگل

قلات/خضدار(نمائندگان جنگ ) بی ا ین پی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ جزائر پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دیں گے،جمہوریت ہمارے نوجوانوں کی طرح لاپتہ ہے،عوامی جلسہ جلوسوں سے حکومتی عناصرپہلے سے خوفزدہ ہیں اب انہیں گھربھیجنے کے لیے عوام کومزیدجدوجہد کی ضرورت ہے۔

ملک میں صحیح معنوں میں جمہوریت ہے اور نہ ہی انتخابات میں عوام کی رائے اورووٹ کو تحفظ حاصل ہے پی ڈ ی ایم صحیح معنوں میں عوام کو تحفظ دینے کے لیے قائم کیاگیا ہے۔

اس لیے بی این پی نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اپوزیشن پارٹیوں کا ساتھ دینے کافیصلہ کیا ہے 25 اکتوبرکوئٹہ میں پی ڈی ایم کے تاریخی جلسہ میں بی این پی کے کارکن اورحامی بھرپورشرکت کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید