• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ڈونرز نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 48 کروڑ ڈالر فراہم کئے

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر )سینٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات میں حکام نے پاکستان میں کورونا وباء سے نمٹنے کیلئےمختص فنڈز ، آلات اور ان کے استعمال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی ڈونرز نے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کےلیے 48 کروڑ 39 لاکھ 60 ہزار ڈالر فراہم کیے جبکہ پاکستان کورونا کے رسپانس پلان کے تحت مجموعی ضرورت59کروڑ50لاکھ ڈالر تھی ، ڈونر کے فنڈز قرضے اورگرانٹس کی صورت میں ہیں ، کورونا سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک نے 20کرور ڈالر فراہم کئے ہیں۔

تازہ ترین