اسلام آباد(نیو زرپورٹر،وقائع نگار)اسلام آباد میں ایچ ای سی کے باہر ملک بھر کے اساتذہ کا احتجاج جاری،امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق، سینٹرفرحت اللہ بابرنے بھی اساتذہ سے یکجہتی کااظہارکیا،اس موقع پر آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسیز کے خلاف دیئے گئے دھرنے سےخطاب کرتے ہوئے۔ سراج الحق نے کہا ہم یونیورسٹیز کے پروفیسرز کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ۔حکومت پاکستان کیلئے شرم کا مقام ہے کہ آج اساتذہ بھی سڑکوں پر ہیں۔چند ہزار اساتذہ کے مسائل حکومت حل نہیں کر سکتی تو22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا۔