• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، کوئٹہ، پشاور کیلئے الرٹ جاری

بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، کوئٹہ، پشاور کیلئے الرٹ جاری


کوئٹہ(جنگ نیوز) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، فورسز کی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، دوسری جانب کوئٹہ، پشاور کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے قمردین کاریز سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، کالعدم تحریک طالبان نے دھماکا خیز مواد کوئٹہ اور ژوب میں دہشت گردی میں استعمال کرنا تھا،دھماکا خیز مواد میں 6 سے 8 کلو کے 8 بم برآمد کیے گئے۔

آئی ای ڈیز میں تیار ہونے والا سامان سے بھرا تھیلا بھی برآمد کیا گیا، تھیلے میں ریموٹ، ڈیٹونیٹرز، بال بیئرنگ، تاریں اور دیگر سامان شامل تھا، دہشت گردی میں استعمال ہونے والا سامان ممکنہ طور پر حال ہی میں افغانستان سے لایا گیا۔

دوسری جانب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بم اور خودکش دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے،ان ہی اطلاعات پر بلوچستان میں کارروائی کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔

تازہ ترین