• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ بے نظیر کالونی میں واقع مکان نمبر A/215میں رہائش پذیر رحمت علی نامی شخص نے اپنی 35سالہ بیوی سعدیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

پولیس کے مطابق رحمت کو اپنی بیوی کے چال چلن پر شک تھا ، ملزم گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا ہے اور مقتولہ کے تین بیٹے ہیں ،پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے بچوں نے پولیس کوبیان دیا ہے کہ اگر ان کا باپ ان کی ماں کو قتل نہیں کرتا تو کسی دن وہ لوگ خود ہی غیرت کے نام پر اپنی ماں کو قتل کردیتے۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

تازہ ترین