• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان، ملازم کی مالک کے بیٹے سے زیادتی، وڈیو بنا کرنقدی، موٹر سائیکل لے اڑا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ ) پہاڑ پورلاری اڈا کے قریب سابقہ ملازم کی مالک کے بیٹے سے اسلحہ کے زور پرمبینہ زیادتی، برہنہ وڈیو بنانے، نوجوان کو قید کرکے لاکھوں کی نقدی، کھاتہ جات اور موٹر سائیکل لیکر فرار،پولیس نے کے والد کی اطلاع پر چھاپہ مار کر زخمی زاہد کو بازیاب کرالیا، ملزم انعام اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود پہاڑ پورلاری اڈا کے قریب واقع بالہ خانہ میں رہائش پذیر زاہد رضا ولد حاجی محمد رضا سکنہ کٹہ خیل پنیالہ نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ مرغی کی خرید وفروخت کا کاروبار کرتا ہے اور تعلیمی و کاروباری مصروفیات کی وجہ سے کرائے کے بالا خانہ میں رہائش پذیر ہے۔ گزشتہ روز وہ اپنے بالا خانے پر موجود تھا کہ ملزم انعام اللہ ولد ولی خان قوم درکھان سکنہ وانڈہ جانی پہاڑ پور جو ہمارے پاس ڈرائیور تھا مسلح ہوکر بالا خانے پر آیا مجھے زدوکوب کرکے مبینہ زیادتی کی، برہنہ حالت میں وڈیو بھی بنائی اور واردات کے بعد بالا خانے میں موجود کاروباری دستاویزات،1لاکھ46ہزار360روپے کی نقدی سمیت دیگر اسناد اور اور میرا موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگیا۔

تازہ ترین