• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح کا دعائیہ کلام ریلیز ہوتے ہی مقبول

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کا مشترکہ دعائیہ کلام ’وتعز من تشاء‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

دعائیہ کلام ’وتعز من تشاء ‘ کو عدنان صدیقی نے لکھا اور کمپوز کیا ہے، کلام کی ویڈیو میں شوبز ستارے دکھائی دئیے جن میں عدنان خود بھی شامل تھے۔


پانچ منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو میں عدنان صدیقی کے علاوہ اداکارہ سجل علی، امر خان اور دیگر شوبز شخصیات نظر آئیں۔

کلام کی ہدایات احتشام الدین نے دی ہیں جبکہ کلام کی ویڈیو کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی اور اس کے اطراف میں فلمایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس پراجیکٹ کا اعلان عدنان صدیقی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دیا تھا۔

انسٹاگرام پوسٹ پر عدنان صدیقی نے لکھا تھا کہ ’میرا اور راحت فتح علی خان صاحب کا مشترکہ پراجیکٹ جلد آرہا ہے۔‘

اداکار نے بتایا گزشتہ 2 ماہ میرے لیے شدید پریشان کن رہے، کئی قریبی دوستوں کوکھودیا اور یہ وقت گزارنا اتنا آسان نہیں تھا، میں اس تکلیف کو سمجھ سکتا ہوں جس سے آپ سب گزرے کیونکہ میں نے بھی اسی تکلیف کاسامنا کیا۔‘

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ نئے پروجیکٹ کے حوالے سے عدنان نے لکھا ’ایسے وقت میں مجھے محسوس ہوا کہ اللہ ہم سے خوش اور راضی نہیں ہے۔‘


انہوں نے کہا کہ اس خیال نے مجھے کوویڈ 19 کے اور اس کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی زندگیوں کے حوالے سے چند سطریں لکھنے پرمجبور کیا۔‘

اداکار نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے لیے لکھتے ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے مداحوں کیلئے لکھا جسے وہ جلد ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اداکار نے بتایا تھا کہ اس پراجیکٹ کو راحت فتح علی خان نے بےحد پسند کیا اور یوں دونوں کا اشتراک ہوا۔

تازہ ترین