• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال عباس ساتھی اداکاراؤں کیلئے لکی چارم ثابت ہوگئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہر دل عزیز اداکار بلال عباس ساتھی اداکاراؤں کیلئے لکی چارم ثابت ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اداکار بلال عباس جس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں وہ اس پروجیکٹ کے منظر عام پر آنے سے قبل ہی شادی کے بندھن میں بن گئیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بلال عباس جلد اداکارہ سارہ خان کے ساتھ ایک ویب سیریز میں دکھائی دیں گے۔

سارہ اور بلال کے چاہنے والوں کا ماننا ہے کہ جیسے ہی دونوں فنکاروں کی ویب سیریز کی خبر سامنے آئی تو ساتھ ہی سارہ خان کی شادی کی خبر بھی آگئی۔خیال رہے کہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ سارہ خان اور اداکار بلال عباس ایک ساتھ ویب سیریز میں دکھائی دیں گے۔ ایک انٹرویو میں سارہ خان نے بتایا تھا کہ وہ بلال عباس کے ساتھ ویب سیریز میں دکھائی دیں گی۔

یاد رہے کہ سارہ خان رواں برس جولائی میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ حال ہی میں بلال عباس نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے عندیہ دیا تھا۔تاہم گزشتہ روز ہی ثنا جاوید کی اچانک نکاح کی خبر نے مداحوں کو حیران کردیا اور بلال عباس کو ’لکی چارم‘ قرار دیا۔

تازہ ترین