آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیراعلیٰ پنجاب کی ماضی کی اداکارہ ثمینہ بٹ کی امداد اور ماہانہ وظیفہ مقرر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماضی کی مشہور اداکارہ ثمینہ بٹ کی سوشل میڈیا پر بتائی گئی غربت کی کہانی پر فوراً ایکشن لیتے ہوئے اداکارہ کو ایک لاکھ کی مالی امداد دی اور ماہانہ وظیفہ بھی باندھ دیا ہے۔700 سے زائد ٹی وی ڈراموں اور تھیٹر میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماضی کی مشہور اداکارہ ثمینہ بٹ نے اپنی غربت کی کہانی سوشل میڈیا پر بتائی تو وزیر اعلیٰ کی جانب سے فوری ایکشن لیا گیا۔

دل لگی سے مزید