• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع کردیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ شرعی اصولوں کے عین مطابق ہے، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی تصدیق شرعی اسکالرز نے کی ہے، اوورسیز اور مقیم پاکستانی جنہوں نے اپنے بیرون ملک اثاثہ ظاہر کررکھے ہوں، سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، سرمایہ کاری کے لیے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس ان لائن یا 8 مخصوص بینکوں کی برانچوں میں کھولے جاسکتے ہیں، ڈالر کی شکل میں سرمایہ کاری پر 5.5 سے 7 فیصد منافع متوقع ہے، پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری پر موقع منافع کی شرح 9.5 فیصد سے 11 فیصد ہے۔

تازہ ترین