• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نئی بنیادوں پر نواز شریف کو پاکستان واپس لانیکی خواہاں

لندن ( مرتضیٰ علی شاہ ) ہوم آفس کو حکومت پاکستان کی جانب سے ایک خط موصول ہو اہےجس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملک بدری کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی جیل کی باقی سزا کاٹ سکیں، نواز شریف اپنا ضروری علاج کرانے کے بعد آٹھ ہفتوں میں واپس لوٹ آنے کے وعدے پر حکومت پاکستان سے ایک معاہدہ کے تحت لندن آئے تھے۔

برطانوی حکومت میں ذرائع نےتصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا خط موصول ہو گیا ہے جو کہ اب تک ہوم آفس میں یو کے سینٹرل اتھارٹی یونٹ کے پاس ہے۔پاکستان کی جانب سے خط دو ہفتہ قبل ملا تھا اور اس پر اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔خط پر ’’ برائے توجہ وزیرداخلہ پریٹی پٹیل ‘‘لکھا گیا تھا۔

دی نیوز اور جیو کی جانب سے رابطہ کرنے پر ہوم آفس کے ایک ترجمان نے خط کی حیثیت پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا مگر حکومت میں ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان نواز شریف کی علاج کے لئے برطانیہ آمد کے بعد سے گزشتہ ایک سال میں کم از کم چار خط لکھ چکی ہے۔

تازہ ترین