لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی نے سی سی پی او لاہورعمر شیخ کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کے لئے چیف جسٹس کو ارسال کر دی۔عدالت نے نعمان امانت کی درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب نے عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کی ایک درخواست چیف جسٹس کے پاس زیر سماعت ہے جسکی آئندہ سماعت تین نومبر کو ہونا ہے ۔