لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کی تقسیم پی ٹی آئی حکومت کا تاریخ ساز کارنامہ ہے،اس بے مثال فلاحی پروگرام سے غریب عوام کو علاج کی معیاری سہولیات ملی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی160 علامہ اقبال ٹاؤن کے مستحقین میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔