• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نصرت بھٹو کی نویں برسی پر تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش اور تاریخ کا حصہ ہیں، مزدوروں کے قتل عام پر کالونی ٹیکسٹائل ملزملتان کے مزدوروں سے یکجہتی کے لیے ان کا ملتان آنا مزدور دوستی کی اعلیٰ مثال تھی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے صدر سلیم الرحمن میو نے بیگم نصرت بھٹو کی نویں برسی کے موقع پرسیفل پلازہ پرانا شجاعباد روڈ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے سید احمد مجتبی گیلانی تھے۔ تقریب میں ذوالفقار علی بھٹوشہید،محترمہ بینظیر بھٹو شہیداور محترمہ نصرت بھٹو سمیت وفات پاجانے والے قائدین کارکنوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
تازہ ترین