• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کے تحفظ سے ظلم و ناانصافی کا خاتمہ ہو سکتا ہے،غلام علی

پشاور(نمائندہ خصوصی)وزارت انسانی حقوق پشاور کے ریجنل ڈائریکٹر غلام کی سربراہی میں ہیومن رائٹس اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بزنس اور انسانی حقوق پر عمل درآمد کوموثر بنانے کی غرض سے پشاور میں ایک روزہ ورکشاپ ہوئی جس میں مختلف سرکاری محکموں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔ وزارت انسانی حقوق کے فوکل پرسن محمد ابرار ، ڈاکٹر رخشندہ ناز، ڈاکٹر نائلہ نظیر اور آسیہ خان کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو مزید موثر بنانے کے سلسلے میں لیکچرر دیا گیا۔ مقررین کی طرف سے کہا گیا کہ انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ بزنس کمیونٹی کا تحفظ کیا جائے۔ کاروباری اداروں اور کارخانوں میں کام کرنے والے مخت کشوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ کاروباری اداروں اور کارخانوں میں کام کرنے والوں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انسانی حقوق کی طرف سے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا وزارت انسانی حقوق کا مشن ہے وزارت انسانی حقوق اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے ہونے والی ورکشاپ میںبزنس و انسانی حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو موثر بنانے کے سلسلے میں تجاویز دی گئیں۔
تازہ ترین