• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے،عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے۔

لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ موذی مرض پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بچوں کو صحت مند مستقبل دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جبکہ انسداد پولیو کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ انتظامیہ کو بھی متحرک کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں انسداد پولیو اقدامات کی ذاتی طور پر مانیٹر کررہاہوںجبکہ پنجاب حکومت نے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انسداد پولیو کیلئے ایس او پیز تیار کئے ہیں۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ ان ایس او پیز پر عملدرآمد اور باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے، اس کے علاوہ بر وقت ویکسینیشن کے ذریعے بچوں کو پولیو سے بچایا جا سکتا ہے۔

عثمان بزدار نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین سے اپیل ہے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اور حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں۔

تازہ ترین