• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کی پہلی ریکارڈنگ کے سوشل میڈیا پر چرچے

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کی پہلی ریکارڈنگ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

17 سال بعد مداحوں میں مقبولیت پانے والے گانے ’جگنوؤں سے بھر لے آنچل‘ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ یہ اُن کی  پہلی ریکارڈنگ ہے۔

علی ظفر کے البم ’حقہ پانی‘ میں شامل گانے ’جگنوؤں سے بھر لے آنچل‘کو 2003 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

علی ظفر کے گانے کے بول یہ ہیں:

جگنوؤں سے بھر  لے  آنچل

بیت جائے کہیں نہ یہ پل

کل جو ہوگا دیکھ لیں گے کل

مانگ میں تیری آسماں بھر دوں

تیرے قدموں میں دو جہاں دھر دوں

ڈھانپ کر رکھ لوں تجھ کو پلکوں میں

آ چھپا لوں میں تجھ کو سانسوں میں

بیت جائے کہیں نہ یہ پل

کل جو ہوگا دیکھ لیں گے کل

تیری آنکھوں کا خواب ہو جاؤں

اوڑھ کر تیرا تن میں سو جاؤں

ایک دوجے میں آج کھو جائیں

بھول کر خود کو ایک ہوجائیں

بیت جائے کہیں نہ یہ پل

کل جو ہوگا دیکھ لیں گے کل

تازہ ترین