آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ربیع الثانی 1442ھ 27؍نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سجل بھی راحت کے کلام کی دیوانی

پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے نئے کلام ’وتعزُ من تشاء‘ کی دیوانی ہوگئیں۔

اداکارہ نے کلام کے عنوان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کلام کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

خیال رہے کہ نامور اداکار عدنان صدیقی اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کا مشترکہ دعائیہ کلام ’وتعز من تشاء‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا۔


کلام کی ویڈیو میں سجل خود بھی شامل ہیں۔

دعائیہ کلام ’وتعز من تشاء ‘ کو عدنان صدیقی نے لکھا اور کمپوز کیا ہے، کلام کی ویڈیو میں شوبز ستارے دکھائی دئیے جن میں عدنان خود بھی شامل تھے۔

پانچ منٹ سے زائد دورانیے کےکلام کی ہدایات احتشام الدین نے دی ہیں جبکہ کلام کی ویڈیو کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی اور اس کے اطراف میں فلمایا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید