عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اب ایک پیج والا چکر ختم ہوگیا ہے اور صفحہ پلٹ چکا ہے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے حکومتی ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ لوگوں کی پریشانی کا بخوبی اندازہ ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومتی ترجمان یہ بھی کہہ دیں گے آئی جی سندھ کو مریم نواز نے اغواء کیا۔
اُنہوں نےسوال اُٹھایا کہ اس سارے واقعہ کا ماسٹر مائنڈ پانچ دن سے خاموش کیوں ہے؟
واضح رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی شہبازگل نے کہا تھا کہ آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں، ہمارا دامن صاف ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی کراچی میں گرفتاری ڈرامہ تھی، ن لیگ کا کیمرا مین تمام واقعے کی ویڈیو بناتے رہا۔